نوشہرہ: گھریلو تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد قتل

0 minutes, 0 seconds Read

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے خوشمقام میں گھریلو تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار تھے اور فائرنگ خواتین سے متعلق گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

Similar Posts