حاصل پور میں تیز رفتار مسافر بس اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے واقعہ میں ایک ہی خاندان کی جانیں ضائع ہو گئیں تین زخمیوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی کار تیز رفتاری کے باعث مسافر بس سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ چشتیاں روڈ پر اڈا محمد پناہ موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار بس اور کار میں شدید تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 8 افراد میں سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
زرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سردار محمد، ان کی اہلیہ عقیلہ بی بی، بیٹی ماہ نور، بھائی آصف نوید اور بیٹا باسط نوید شامل ہیں۔
چشتیاں میں مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، 4 افراد جاں بحق
حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں شمیم بی بی، واصف اور اصف شامل ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کا تعلق چشتیاں کے نواحی علاقے بخش خان سے بتایا جاتا ہے ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔