سیف پر قاتلانہ حملے کے بعد کرینہ پر بھی حملے کی کوشش؟

0 minutes, 0 seconds Read

بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا، معروف اداکار اور سیکیورٹی ایکسپرٹ رونت رائے نے انکشاف کر دیا ہے۔

رونت رائے، جنہوں نے ’مسٹر بجاج‘ کے کردار سے شوبز میں شہرت حاصل کی، اپنی سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے سیف علی خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال 15 سے 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے لگژری اپارٹمنٹ پر ایک مشتبہ شخص نے چھریوں کے وار کرکے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس سے سیف شدید زخمی ہوئے۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

سیف علی خان ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ڈاکوؤں کے چاقو سے کئی حملے

رونت رائے نے بتایا کہ جب سیف علی خان کو اسپتال سے گھر لے جایا جا رہا تھا تو راستے میں کرینہ کپور کی گاڑی پر ہلکا پھلکا حملہ ہوا، کیونکہ بھیڑ اور میڈیا کے باعث گاڑی کو دھکا لگا تھا۔ اس حملے سے کرینہ بہت خوفزدہ ہو گئیں اور انہوں نے خود سیف کو گھر لے جانے کی درخواست کی، جس پر رونیت رائے نے انہیں گھر پہنچایا۔ تب تک گھر کے باہر مکمل سیکیورٹی اور پولیس کی موجودگی یقینی بنائی جا چکی تھی۔

سیف علی خان پر ایک اور مصیبت، 15 ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط ہونے کا خدشہ

مزید برآں، رونت رائے نے بتایا کہ سیف علی خان کے گھر کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے پر کئی خامیاں سامنے آئیں، جنہیں فوری طور پر درست کرنے کے لیے انہوں نے اہم تجاویز دی تھیں، جن پر عمل درآمد کیا گیا تاکہ خاندان کی حفاظت مضبوط ہو سکے۔

سیف علی خان پر حملے کے بعد پورا خاندان شدید تناؤ میں ہے، اور کرینہ کپور نے میڈیا اور پاپارازی سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بچوں تیمور اور جے کی پرائیویسی کا خیال رکھیں تاکہ خاندان کو سکون مل سکے۔

Similar Posts