پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا

پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق حنان شاہد ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، انہیں فرسٹ گریڈ انجری کی نشاندہی  ہوئی ہے،

ڈاکٹرز نے حنان شاہد کو کم ازکم چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے فارورڈ نے کئی میچز میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 لیگ سے باہر ہونے کے بعد ان کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی شرکت مشکوک ہے، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ یکم مارچ سے سات مارچ تک مصر میں شیڈول ہے۔

Similar Posts