تیندوا انسانوں کی طرح پیروں پر کھڑا ہوگیا، شکار کو دیکھنے کی ویڈیو وائرل

0 minutes, 1 second Read

جنوبی افریقہ کے کروگر نیشنل پارک میں ایک تیندوا اپنے شکار پر نظر رکھنے کے لیے انسانوں کی طرح دو پیروں پر کھڑا ہو گیا۔ 36 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس کے افسر پروین کاسوان نے شیئر کی، جس میں تیندوا خاموشی سے اپنے شکار کی طرف بڑھتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ یہ تیندوا اپنے شکار کو دیکھنے کے لیے دو پیروں پر کھڑا ہے۔ تیندوا زمین پر سب سے زیادہ ہم آہنگی رکھنے والے جانداروں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو دراصل فیس بک پیج ’Latest Sightings – Kruger‘ پر شیئر کی گئی تھی، جس میں بتایا گیا کہ تیندوا امپالا (ایک قسم کا ہرن) کا شکار کر رہا تھا۔

عراق میں پالتو شیر نے حملہ کرکے اپنے مالک کو مار ڈالا

جب تیندوا امپالا پر گھات لگائے بیٹھا تھا، تو اچانک وہ پیچھے کے پیروں پر بیٹھ گیا تاکہ بہتر نظارہ حاصل کر سکے۔ پھر، منظر کو اور بھی غیر معمولی بناتے ہوئے، وہ بالکل انسانوں کی طرح اپنے پچھلے پیروں پر سیدھا کھڑا ہو گیا۔ تیندوے کے لیے دو پیروں پر کھڑے ہونا ایسا تھا کہ جیسے یہ کوئی مشکل کام نہیں۔

سوشل میڈیا پر تبصرے اور ردعمل

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا۔ بعض صارفین نے مذاق میں کہا کہ اگر تیندوے اسی رفتار سے ارتقا کرتے رہے تو وہ جلد انسانوں کی طرح چلنے لگیں گے۔

’اسمگلر بلی‘ منشیات سمیت دھرلی گئی، کوسٹا ریکا کی جیل میں حیران کن واردات ناکام

ایک اور نے لکھا کہ شاہانہ اور طاقتور، تیندوا اپنے شکار کا جائزہ لے رہا ہے۔ کروگر کا اصل بادشاہ، جو ہر ماحول میں خود کو ڈھال لیتا ہے۔

Similar Posts