کراچی کے علاقے منگھوپیر مائی گاڑی میں ایک گھر سے 40 سالہ شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت محمد ایوب کے نام سے ہوئی ہے، جس نے کچھ عرصہ قبل اپنے بھائی کی ساس سے دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ایوب کو مبینہ طور پر اس کی بیوی، بیٹی اور بیوی کے سابق شوہر نے قتل کیا۔ واقعہ کے بعد تینوں افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور کرائم سین یونٹ بھی تفتیش میں مصروف ہے۔
حمیرا کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش برآمد
لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی بنیاد خاندانی تنازع اور دوسری شادی سے پیدا ہونے والی کشیدگی ہو سکتی ہے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔