فلسطینیوں پر مظالم بند کیوں نہیں ہورہے؟ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز حقائق سامنے لے آیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بے جا مظالم بند نہ ہونے سے متعلق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز حقائق سامنے لے آیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقتدار بچانے اور کرپشن کیسز کو ٹالنے کی خاطر غزہ جنگ کو طول دیا۔

تفصیلی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کی پیش کش پر نیتن یاہو نے اپریل 2024ء میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی تھی، مگر مخلوط اسرائیلی حکومت کے سخت گیر وزیر خزانہ سموٹرچ کو بھنک پڑ گئی۔

اسرائیل کے ساتھ جاسوسی کے الزامات: ایران سے 5 لاکھ افغان باشندے ملک بدر

رپورٹ میں کہا گیا کہ سموٹرچ نے کہا کہ جنگ بندی ہوئی تو وہ مخلوط حکومت چھوڑ دے گا، نیتن یاہو نے اپنی حکومت برقرار رکھنے کی خاطر جنگ بندی مسترد کر دی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی ہوجاتی تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا تھا لیکن نیتن یاہو نے ذاتی مفاد کی ہوس میں سنہری موقع کھودیا۔

Similar Posts