راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو چکری انٹرچینج کے قریب حادثہ، 5 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس چکری انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے لاہور جارہی تھی کہ چکری انٹرچینج کے قریب پھسلن کے باعث بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کچے میں اتر کر الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 41 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور موٹروے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں اور طبعی امداد فراہم کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال اور راولپنڈی بی بی ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کو حادثہ بس کے پھسلنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے میں معجزانہ طور پر ایک خاتون زندہ بچ نکلی تاہم بس میں 42 مسافر سوار تھے۔

Similar Posts