کبیروالا میں گلی سے گزر نے کے تنازعے پر پوتے سمیت تین افراد نےضعیف دادا کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گلی سے گزرنے کے معمولی تنازع پر پوتے سمیت تین افراد نے ضعیف دادا کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بزرگ شہری کی مدعیت میں پوتے سمیت 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو واقعے کے بعد سے فرار ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ملزمان بزرگ کو سرِعام مار رہے ہیں۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں تاکہ اصل محرکات کا جائزہ لیا جا سکے۔
واقعے نے سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصے کو جنم دیا ہے، صارفین نے بزرگ شہری پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔