بھارت اور چین کے درمیان پہلے سے موجود سرحدی کشیدگی پر ایک بار پھر شدت آگئی، وہیں دلائی لامہ کی جانشینی کے تنازع ہر چین نے بھارت کو سخت تنبیہ جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی جانشینی سے متعلق بھارتی بیانات پر بیجنگ نے سخت تنبیہ جاری کیا ہے۔
اس حوالے سے چینی سفارتخانے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دلائی لامہ کے جانشینی کا معاملہ مکمل طور پر چین کا اندرونی معاملہ ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی کوئی بھی مداخلت تعلقات میں مزید بگاڑ پیدا کرسکتے ہیں۔
رائٹرز کے مطابق چین کا یہ بیان جے شنکر کے 15 جولائی سے دورہ چین سے قبل سامنے آیا ہے جہاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
رائٹرز کے مطابق یہ دورہ 2020 کی مہلک سرحدی جھڑپوں کے بعد پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ جھڑپوں میں کم از کم 20 بھارتی اور4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔
تبتی روحانی پیشوا دلائی لامہ 130 سال سے زیادہ زندہ رہنا چاہتے ہیں
رائٹرز نے مزید کہا کہ حال ہی میں دلائی لامہ کی 90ویں سالگرہ کی تقریبات بھارت میں منعقد ہوئیں تھیں جس کی تقریبات میں بھارتی وزراء اور حکام کی شرکت نے چین کو شدید ناراض کیا تھا۔
خیال رہے کہ دلائی لامہ 1959 میں چین کے خلاف بغاوت کے بعد سے بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی موجودگی بھارت کی تزویراتی پالیسی میں ایک اہم کردار رکھتی ہے۔