کروڑوں کی آمدنی کے باوجود معاذصفدر نے اب تک ذاتی گھر کیوں نہیں خریدا؟ وجہ بتادی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی یوٹیوب انڈسٹری کے نوجوان اور مشہور ڈیجیٹل کریئیٹر معاز صفدر، جنہوں نے ٹک ٹاک سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعد ازاں یوٹیوب پر شاندار کامیابی حاصل کی، آج کروڑوں فالوورز کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔

ان کے فیملی ویلاگز خاص طور پر نوجوانوں میں مقبول ہیں اور ان کی بیوی صبا معاز بھی ایک کامیاب انفلوئنسر ہیں۔ اس جوڑی کا ننھا بیٹا باسل سوشل میڈیا کا چہیتا ہے اور اب یہ جوڑا اپنے دوسرے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

احمد علی بٹ کو ’حمیرا اصغر کا پوڈکاسٹ‘ دوبارہ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

حال ہی میں معاز صفدر نے اپنے والد کے گھر سے علیحدہ ہو کر ایک نیا گھر کرائے پر لیا ہے، جسے وہ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق ڈیزائن کروا رہے ہیں۔ اس فیصلے پر ان کے مداحوں نے بارہا یہ سوال اٹھایا کہ وہ اپنا ذاتی گھر کیوں نہیں خریدتے، جب کہ ان کی مالی حیثیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

آخرکار معاز نے اپنے ایک ویلاگ میں اس سوال کا تفصیلی جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔

ایلون مسک کو ایک اور دھچکا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے خلاف تحقیقات شروع

معاز نے بتایا کہ، ”مجھ سے ایک سوال بار بار کیا جاتا ہے کہ تم اتنا پیسہ ایک کرائے کے گھر پر کیوں لگا رہے ہو؟ میرا جواب یہ ہے کہ اگر میں اپنا گھر خریدنا چاہوں تو منٹوں میں خرید سکتا ہوں لیکن اصل بات یہ ہے مجھے ایک جگہ ٹک کر رہنا پسند نہیں۔ میں مختلف علاقوں میں وقت گزارنا چاہتا ہوں، مختلف ماحول دیکھنا چاہتا ہوں۔“

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وہ اس کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے نہ صرف اس کا بھرپور استعمال کر رہے ہیں بلکہ اسی جگہ سے وہ مسلسل ویڈیوز بنا کر آمدنی بھی حاصل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہ ”اگر میں یہاں تین سال رہوں، تو جو کچھ خرچ کر رہا ہوں، وہ میرا ہی استعمال ہے۔ جب یہاں سے جاؤں گا تو یا تو چیزیں ساتھ لے جاؤں گا یا مالک مکان کے لیے چھوڑ دوں گا۔ تو وہ بھی خوش ہوجائے گا دونوں صورتوں میں فائدہ ہی ہے۔ مجھے کسی پچھتاوے کا احساس نہیں ہوگا۔“

انہوں نے مزید کہا یہاں نصب کی جانے والی زیادہ تر چیزیں ایک جگہ سے دوسری جگہ باآسانی لے جائی جاسکتی ہیں اس لیے یہ زیادہ گھاٹے کا سودا نہیں ہے۔

معاز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگ ان کے طرزِ فکر کو جدید اور عملی قرار دے رہے ہیں، جبکہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ اپنا گھر نہ ہونا مالی غیر یقینی کو جنم دیتا ہے اور کرایہ آخرکار ساری آمدنی کھا جاتا ہے۔

Similar Posts