سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔

تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Similar Posts