ٹرمپ کی نیٹو سیکرٹری جنرل سے ملاقات، یورپی یونین کوپٹیریاٹ میزائل فروخت کرنےکا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نیٹو سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کی۔ اوول آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا وہ روسی صدر ولادی میرپیوٹن سے خوش نہیں کیونکہ صدر پیوٹن کو یوکرین سے 2 ماہ قبل ہی امن معاہدہ کرلینا چاہیے تھا لیکن روسی صدر نے ایسا نہیں کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول ہائوس میں نیٹو سیکرٹری جنرل ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ روکی، ہم نے تجارت کے ذریعے جنگ کوروکا، پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے رہنما زبردست ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں روس سے خوش نہیں ہوں، انہوں نے یورپی یونین کوپٹیریاٹ میزائل فراہم کرنےکااعلان کرتے ہوئے کہا امریکا اب پٹیریاٹ میزائل فروخت کرے گا، ہم یورپی یونین کو میزائل فروخت کریں گے۔

امریکی صدر کا نے کہا کہ ہم بہترین میزائل بنا رہے ہیں، اب ہم اس کی رقم ادا نہیں کریں گے، روس یوکرین کی جنگ بائیڈن انتظامیہ نےشروع کروائی۔

امریکی صدر نے یورپی یونین کو پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب پٹیریاٹ میزائل فروخت کرے گا، ہم یورپی یونین کو میزائل فروخت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا تجارتی ٹیکسوں میں اضافے پر یورپی یونین اور دیگر ممالک سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اس حوالے سے یورپی یونین حکام بات چیت کے لیے آرہے ہیں۔

Similar Posts