امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی معاہدے کی بات ایک ہفتے کے لیے ٹال دی۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیل حماس مذاکرات درست سمت میں جانے کی امید ہے۔
ٹرمپ کا گفتگو میں کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی امید ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بھیجنے کا بھی اعلان کردیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف کی وجہ سے امریکا میں بہت پیسہ آرہا ہے۔ وہیں امریکی صدر نے روسی ہم منصب پیوٹن سے متعلق کہا کہ روسی صدر سے ناراض ہوں وہ باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ساتھ بمباری بھی کرتے ہیں۔
ٹرمپ کی نیٹو سیکرٹری جنرل سے ملاقات، یورپی یونین کوپٹیریاٹ میزائل فروخت کرنےکا اعلان
سیز فائر کسی مسئلے کا حل نہیں، اقوام متحدہ
دوسری جانب غزہ کی صورتحال خوفناک ہوچکی ہے۔ غزہ مسئلے کا حل دو ریاستوں کے قیام میں ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے۔ غزہ میں صرف سیز فائر کسی مسئلے کا حل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست پائیدار سیاسی حل کا اہم حصہ ہے۔ آزاد فلسطینی، اسرائیلی ریاست میں ہی شہریوں کے حقوق محفوظ ہوں گے۔
پاک بھارت جنگ حالیہ دہائیوں کی شدید فضائی لڑائی تھی، فرانسیسی صدر کا اعتراف
انتونیوگوتریس نے کہا کہ غزہ میں انسانی تباہی کی ماضی میں تاریخ نہیں ملتی۔ لوگوں کو بنیادی حقوق نہ ملناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق انتونیوگوتریس نے جولائی میں دو ریاستی حل کیلئے کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔