ہیری پوٹر کے مداحوں کیلئے بڑی خبر، ٹی وی سیریز کا پہلا لُک جاری

0 minutes, 1 second Read

دنیا بھر میں لاکھوں مداحوں کے دلوں کی دھڑکن ہیری پوٹر اب ایک نئی شکل میں واپس آ رہا ہے۔ جی ہاں، ’ایچ بی او‘ نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ ہیری پوٹر کی نئی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ برطانیہ کے معروف وارنر برادرز اسٹوڈیوز لیوسڈن میں شروع ہو چکی ہے۔

اس سیریز کے لیے مرکزی کردار یعنی ہیری پوٹر کے روپ میں ڈومینک میکلاکلن کی پہلی جھلک سامنے آ چکی ہے، جس میں وہ اپنے مخصوص گول چشموں اور ہاگ وارٹس کی یونیفارم میں مسکراتے نظر آتے ہیں۔ ان کے ساتھ عربیلہ اسٹینٹن ہرماینی گرینجر اور السٹیر اسٹاؤٹ رون ویزلی کے کرداروں میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ نوجوان اداکار اس کاسٹنگ کال میں منتخب ہوئے جو پچھلے سال کی گئی تھی، اور جس میں دنیا بھر سے 30,000 سے زائد نوجوانوں نے آڈیشن دیا۔

سائنس دانوں نے ہیری پوٹر کا ’غائب ہونے والا چوغہ‘ بنالیا

کاسٹ میں نئے چہروں کی شمولیت

سیریز میں کئی اور مشہور کرداروں کے لیے بھی نئے اداکاروں کا اعلان ہو چکا ہے۔ نیول لانگباٹم کے لیے روری ولموٹ، ڈڈلی ڈرزلے کے لیے ایموس کِٹسون، میڈم رولانڈا ہوچ کے لیے لوئیس بریلی اور گیرک اولیوانڈر کے لیے انٹن لیسر کو منتخب کیا گیا ہے۔

ریلیز کی تاریخ اور ناظرین کی بے تابی

ویریٹی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سیریز 2027 میں HBO اور HBO Max پر نشر کی جائے گی، جہاں یہ سروس دستیاب ہے۔ سیریز کی ہدایتکاری کر رہے ہیں معروف ہدایتکار مارک مائیلاڈ ک، جن کا نام ہی کامیابی کی ضمانت ہے، جبکہ اس کی شونرنر ہیں فرانسسکا گارڈنر۔

یہ نئی سیریز ہیری پوٹر کی ابتدائی زندگی پر مرکوز ہو گی، جہاں وہ ایک جادوگر ہونے کا انکشاف کرتا ہے، اپنی مگل فیملی کو چھوڑ کر ہاگ وارٹس کے جادوئی اسکول کا سفر اختیار کرتا ہے، اور اپنے قریبی دوستوں رون اور ہرماینی کے ساتھ مل کر دنیا کے سب سے خطرناک اندھیرے جادوگر لارڈ وولڈیمورٹ کا سامنا کرتا ہے۔

قرض میں ڈوبی ہیری پوٹر کی اداکارہ نے غیر اخلاقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم جوائن کرلیا

دیگر نمایاں کردار اور اداکار

اس سیریز کی ایک اور خاص بات اس کے معروف اور باصلاحیت اداکاروں کی شمولیت ہے۔ جان لیتھگو پروفیسر ڈمبلڈور کے روپ میں، جینیٹ مکٹیر پروفیسر میگونگل، پاپا ایسیدو پروفیسر سنیپ، نک فراسٹ روبیئس ہیگرڈ کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس کے علاوہ کیتھرین پارکنسن بطور مولی ویزلی، لوکس پراٹ بطور ڈریکو مالفوئے، جانی فلن بطور لوسئیس مالفوئے، لیو ایرلے بطور شیمس فینیگن، الیسیا لیونی بطور پرواتی پٹیل، سیینا موساہ بطور لیونڈر براؤن اور برٹی کارویل بطور کارنیلیئس فَج۔

جبکہ ہیری کی خالہ اور خالو، یعنی پیٹونیا اور ورنن ڈرزلے کے کرداروں کے لیے بیل پاؤلی اور ڈینیئل رِگبی کی کاسٹنگ کی خبر بھی ویریٹی نے خصوصی طور پر دی ہے۔

ہیری پوٹر کی آنٹی کو حقیقت میں اُڑتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

یہ سیریز فرانسسکا گارڈنر کی تحریر کردہ ہے، جو اس کی ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔ مارک مائیلاڈ نہ صرف ہدایتکار ہوں گے بلکہ وہ متعدد اقساط کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے۔ یہ سیریز HBO، برونٹے فلم اینڈ ٹی وی اور وارنر برادرز ٹیلی ویژن کے اشتراک سے تیار کی جا رہی ہے۔

ہیری پوٹر کی دنیا سے ایک بار پھر ملاقات کا وقت قریب آ رہا ہے، لیکن اس بار ایک نئے انداز، نئی نسل، اور مزید گہرائی کے ساتھ۔ 2027 کا انتظار اب اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ جادو، دوستی، قربانی اور بہادری کے اس سفر میں ہم سب کو ایک بار پھر مدعو کیا جا رہا ہے، ہاگ وارٹس کے دروازے ایک بار پھر کھلنے کو ہیں!۔

Similar Posts