الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ کمیشن نے ان کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس کو منظور کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی نااہلی کے حوالے سے دائر دو علیحدہ درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ ان کی جمع کرائی گئی تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہو چکی ہیں۔

پی اے سی اجلاس: ارکان پارلیمنٹ، جرنیلوں اور سپریم کورٹ جج صاحبان کو حاصل مراعات اور تنخواہوں کی تفصیلات کا مطالبہ

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمشید دستی نے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں، جو انتخابی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسی بنیاد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

عمر ایوب کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج، گرفتاری کا حکم

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد جمشید دستی اب قومی اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں رہے اور ان کی نشست کو خالی قرار دے دیا جائے گا۔ قانونی ماہرین کے مطابق الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، تاہم جمشید دستی کے پاس اس کے خلاف عدالت سے رجوع کا حق موجود ہے۔

Similar Posts