لاہور میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردی کیساتھ باڈی کیمرے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمرے لگا دیئے گئے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق مال روڈ اور کینٹ سیکٹرز کے بعد مزید سیکٹرز میں بھی اہلکاروں کی وردی پر باڈی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
ٹریفک پولیس اہلکاروں کی وردی کے ساتھ باڈی کیمرے لگانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت مزید 200 ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمرے فراہم کر دیے گئے ہیں۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، مال روڈ اور کینٹ سیکٹرز میں پہلے ہی باڈی کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں اور اب یہ سلسلہ مزید سیکٹرز میں بھی پھیلایا جا رہا ہے۔
اب تک تقریباً 400 باڈی کیمرے وارڈنز کی وردی کے ساتھ منسلک کیے جا چکے ہیں، جن کا مقصد چالان کے دوران مکمل ثبوت رکھنا اور دوران ڈیوٹی کارِ سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران ویڈیو ثبوت فراہم کرنا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ سڑک پر ہونے والے کسی بھی واقعے یا جرائم کے خلاف باڈی کیمرے کی ویڈیوز ثبوت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی پوزیشن کے بارے میں فوری آگاہی بھی ممکن ہوگی اور یہ ویڈیوز سڑک پر ہونے والے احتجاج، جلوس، یا دیگر مسائل کا جائزہ لینے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔
اس اقدام سے پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور شہریوں کی حفاظت میں مزید بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔