پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑگئی، اسپتال منتقل

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے باعث انہیں کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا، اس حوالے سے ان کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہے۔

9 مئی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت کوٹ لکھپت جیل میں ناساز ہوگئی، سابق صوبائی وزیر صحت کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق جیل میں ٹرائل کے دوران طبعیت ناساز تھی، 10 منٹ حاضری کے لیے یاسمین راشد کو لایا گیا تھا، حاضری کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

وکیل نے بتایا کہ شام کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبعیت زیادہ خراب ہوئی تو جیل کے عملے نے ہمیں آگاہ کیا، جس کے بعد انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں شدید دشواری ہورہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد کو معدے اور پیٹ میں بھی درد کی شکایت تھی، سروسز اسپتال میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے متعدد ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، یاسمین راشد کو سانس میں دشواری کے باعث اکسیجن بھی لگائی گئی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گزشتہ ایک سال سے عکسری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر 9 مئی سے متعلق مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور یہ دوسرا موقع ہے جب طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Similar Posts