فیصلے مؤخر نہ ہوئے تو ہڑتال کریں گے، صدر لاہور چیمبر کا حکومت کو سخت پیغام

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں ابوذر شاد نے حکومت کے ٹیکس فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے فیصلوں کو مؤخر نہ کیا تو بزنس کمیونٹی ہڑتال کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نظام میں لانا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں ابوذر شاد نے آج نیوز کے پروگرام نیوزانسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے اپنے فیصلوں کو مؤخر نہ کیا تو بزنس کمیونٹی ہڑتال کرے گی۔

صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے کہا کہ 2 لاکھ روپے تک کے لین دین ٹیکس پر لاہور چیمبر بالکل راضی نہیں ہے۔ میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے صدر حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن حکومت کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں فکسڈ میچ کی صورتحال تھی۔

میاں ابوذر شاد نے مزید کہا کہ اگر کمیٹی بنا دی گئی ہے، تو اگر معاملہ مؤخر نہ ہو تو وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس نظام میں لانا حکومت کا کام ہے، ہمارا نہیں۔

آج نیوز کے پروگرام میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے حکومت کے حالیہ ٹیکس قوانین کو ”کالے قانون“ قرار دیتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے لیے نقصاندہ قرار دیا۔

Similar Posts