کیا آنے والے دو دن موسم مزید بگڑے گا؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل مزید بارشوں کی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس کے تحت کئی شہروں میں موسلادھار بارش، گرج چمک اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ خطہ پوٹھوہار میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں بعض مقامات پر شدید بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ سکتے ہیں۔ بلوچستان کے بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل اور سبی میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے شمالی اضلاع، خصوصاً سکھر، شکارپور، کشمور اور لاڑکانہ میں بھی بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے، اس لیے مقامی انتظامیہ اور سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts