راولپنڈی میں وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے جنگلی چڑیوں کے غیرقانونی شکار کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد نایاب پرندے بازیاب کر لیے۔ کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 2 لاکھ سے زائد جرمانہ عائد کردیا۔
ذرائع کے مطابق وائلڈ لائف حکام کو اطلاع ملی تھی کہ شہر کے نواحی علاقے میں بڑی تعداد میں جنگلی پرندوں کا غیرقانونی شکار کیا جا رہا ہے۔
وائلڈ لائف حکام نے اطلاع پر رات گئے چھاپہ مارا جہاں مختلف اقسام کی چڑیاں، مینا اور دیگر پرندے غیرقانونی طور پر قید پائے گئے۔
بدین: محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی میں نایاب پرندے برآمد
ہرن کا غیرقانونی شکار، با اثر زمیندار 4 ساتھیوں سمیت گرفتار 252
تمام بازیاب پرندوں کو بعد ازاں فطری ماحول میں واپس چھوڑ دیا گیا، جب کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان کے مطابق غیرقانونی شکار اور جنگلی حیات کی تجارت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور اس سلسلے میں مزید چھاپے بھی متوقع ہیں۔