سینیٹ انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے رہنما عرفان سلیم نے پشاور میں کارکنان کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ کے اصل حقدار عرفان سلیم ہیں اور بانی چیئرمین نے بھی انہی کا نام فائنل کیا تھا۔
سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر اختلافات شدید ہو گئے ہیں۔
پشاور کے رہنما عرفان سلیم اور عائشہ بانو کو سینیٹ ٹکٹ نہ ملنے پر ہزاروں پی ٹی آئی کارکنان پارٹی قیادت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے۔ مظاہرین پشاور پریس کلب کے باہر جمع ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔
احتجاج کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹ کا اصل حق دار عرفان سلیم ہے، مگر پارٹی قیادت نے ٹکٹ سرمایہ داروں میں تقسیم کر دیے ہیں۔
کارکنان نے بتایا کہ عرفان سلیم کے حوالے سے پارٹی رہنما علیمہ خان اور بیرسٹر سیف کے بیانات میں واضح تضاد پایا جاتا ہے۔
مظاہرین نے پارٹی قیادت کے بند کمروں میں فیصلے کرنے کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ عرفان سلیم کو سینیٹ انتخابات سے باہر کرنا ایک سازش ہے۔ کارکنوں نے پارٹی رہنماوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔