اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد بچھر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے لاہور میں بارش ہورہی ہے، پورا پنجاب ڈوب رہا ہے، محترمہ گاڑی میں بیٹھ کر کبھی شعیب کو پکارتی ہیں کبھی ذیشان کو۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے، اور شہری بدترین مشکلات کا شکار ہیں۔
ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فوکس صرف لاہور پر ہے، لیکن لاہور کی بھی حالت بہتر نہیں کی جا سکی۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار پھسل کر گر گیا، جبکہ اسمبلی کی پرانی عمارت میں پانی داخل ہو چکا ہے۔
شاہدرہ میں مین ہول کھلا ہونے کی وجہ سے ایک شخص گر گیا، مگر حکومت کی طرف سے کوئی خاطر خواہ کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”محترمہ صرف گاڑی میں بیٹھ کر کبھی شعیب کو آواز دیتی ہیں، کبھی ذیشان کو، عوام کو نہیں معلوم یہ دراصل کر کیا رہی ہیں“۔
اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مزید دو دن بارش جاری رہی تو حکومت سے صورتحال قابو میں رکھنا مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا۔ ”دو چار سڑکیں کلیئر کرا کر یہ سمجھتے ہیں کہ یہی لاہور ہے، حقیقت یہ ہے کہ پورے صوبے کی عوام اس وقت پانی میں ڈوبی ہوئی ہے“۔،
کل سے بارش ہو رہی ہے پورا پنجاب ڈوب رہا ہے، اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کہتے ہیں محترمہ گاڑی میں بیٹھ کرکبھی شعیب کو پکارتی ہیں کبھی ذیشان کو۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بچھر کہتے ہیں کل سے بارش ہو رہی ہے اور پورا لاہور نہیں بلکہ پورا پنجاب ڈوب رہا ہے، ان کا پہلا فوکس ہے لاہور وہ بھی کلیئر نہیں ہو رہا، پنجاب اسمبلی کے سامنے ایک موٹرسائیکل گرا پنجاب اسمبلی کی پرانی بلڈنگ میں پانی داخل ہوا شاہدرہ کے مین ہول میں ایک شخص گر گیامحترمہ صرف گاڑی میں بیٹھ جاتی ہیں کبھی شعیب کو پکارتی ہیں کبھی ذیشان کو پکارتی ہیں پتہ نہیں یہ کر کیا رہی ہیں یہ لوگ مکمل طور پر فیل ہو چکے ہیں دو دن مزید بارش ہو گئی ان سے کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا،دو چار سڑکیں دکھا کر یہ سمجھ رہے ہیں کہ صرف یہی لاہور ہے۔