اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے دمشق پر اسرائیلی حملے کو سنگین غلطی قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ کی جانب سے بدھ کے روز دمشق پر اسرائیلی بمباری کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شامی صدر احمد الشرع نے آج جمعرات کو قومی سے خطاب میں اسرائیل پر شام کے اندر فتنہ انگیزی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ اسرائیل نے سویداء میں کشیدگی کو بڑھایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الشرع نے دروز برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے اقدام کو مسترد کرتے ہیں جو آپ کو بیرونی فریقوں کی جانب کھینچے یا ہمارے اندر تقسیم پیدا کرے۔

سلامتی کونسل کا اجلاس: پاکستان کا غزہ میں بندی، خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور

ان کا کہنا تھا کہ شامی عوام نے آزادی کے لیے قربانیاں دیں اور اگر انہیں دوبارہ نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بدلے میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

شامی صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام سب کا وطن ہے، اور ہم اس کی عزت و وقار کی بحالی کے لیے متحد ہیں۔

Similar Posts