رینالہ خورد میں کنویں سے پانی نکالتے ہوئے 3 افراد گر کر جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

رینالہ خورد میں کنویں سے پانی نکالتے ہوئے 3 افراد گر کر جاں بحق ہوگئے جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کنویں سے لاشیں نکال لیں۔

رینالہ خورد کے علاقے لئی بالا میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں کنویں میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے، کنویں سے پانی نکالتے ہوئے 3 افراد کنویں میں گرگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، دم گھٹنے کے باعث تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور اپنی کوششوں سے لاشوں کو کنویں سے باہر نکال لیا تاہم بدقسمتی سے کسی کی جان نہ بچائی جا سکی۔

Similar Posts