خیبرپختونخوا: سینیٹ میں خواتین کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیا

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ میں خواتین کی مخصوص نشست پر ہونے والا ٹاس عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے جیت لیا، جس کے مطابق اے این پی کی شاہدہ بی بی مخصوص نشست پر منتخب ہوگئیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ میں خواتین کی مخصوص نشست عوامی نیشنل پارٹی کو مل گئی، پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹیرین اور اے این پی کے درمیان ٹاس کیا گیا جو کہ الیکشن کمیشن میں ہوا، ٹاس کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے عمائدین موجود تھے۔

تاہم خواتین کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیا، ٹاس جیتنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی شاہدہ وحید رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہو گئیں، ٹاس جیتنے سے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے اراکین کی تعداد 4 ہوگئی۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن اقلیتی نشست پر جے یو آئی کے حق میں دستبردار ہوگئی تھی اور جے یو آئی کے گوپال سنگھ اقلیتی نشست پر بلامقابلہ منتخب قرار پائے۔

Similar Posts