پاکپتن کی مقامی عدالت نے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ ملزم نے گزشتہ روز ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو پاکپتن کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ روز 17 سالہ گھریلو ملازم پر فائرنگ کر کے اُسے زخمی کر دیا تھا، جس کے بعد اُسے گرفتار کر کے آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔
مقدمہ زخمی نوجوان علی بہادر کے والد منظور احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں باپ بیٹا دونوں خاور مانیکا کے گھر ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم موسی نے ملازم کے ہاتھ بیڈ کی چادروں کو لگنے پر فائرنگ کی.