مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔
مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔
وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔
مصری نوجواب کا کہنا تھا کہ یا اللہ جیسے آپ نے نوح علیہ السلام کی اتنے بڑے طوفان میں حفاظت فرمائی، اس کو بھی باحفاظت غزہ کے بچوں تک پہنچا دیجئے۔
ویڈیو میں موجود نوجوان کی اس کوشش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔