امریکی نائب صدر کو بھارتی نژاد بیوی دہلی لے آئی، مودی کے گھر پہنچا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو ان کی بھارتی نژاد بیوی دہلی لے آئی، نائب صدر بننے کے بعد ان کا یہ پہلا بھارت کا دورہ ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اہلیہ اور 3 بچوں سمیت بھارت کے دورے پر پہنچے ہیں۔ امریکی نائب صدر کے تینوں بچوں کو بھارتی لباس میں ملبوس دیکھا گیا جن کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جبکہ ان کی اہلیہ اوشا وینس جن کا تعلق بھارت سے ہے، کو سرخ لباس میں دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر دہلی پہنچ کر جے ڈی وینس نے اہلخانہ کے ہمراہ آج صبح اکشردھام مندر کا دورہ کیا۔

جے ڈی وانس کی اہلیہ اوشا وینس کیلیفورنیا میں پیدا ہوئیں، ان کے والدین کا تعلق آندھرا پردیش سے تھا۔ ان کی 2013 میں ییل لا اسکول میں جے ڈی سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے 2014 میں شادی کی۔ اوشا ایک وکیل ہیں اور جے ڈی کے کیریئر میں معاون پارٹنر رہی ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق جے ڈی وینس اور مودی ملاقات میں ٹیرف اور دو طرفہ تجارتی معاہدے سے متعلق مسائل پر گفتگو متوقع ہے۔

ملاقات کے دوران امریکی دفاعی ساز و سامان خریدنے کے معاملے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

Similar Posts