عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستان کی عروشہ سعید نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق عروشہ سعید نے خواتین کی 57 کلوگرام کراش کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

یہ تمغہ چھٹے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتا گیا پہلا میڈل ہے۔

عروشہ سعید نے اپنی غیر معمولی صلاحیت، مہارت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کراش کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین بھی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پاکستانی کراش ٹیم کی قیادت محمد سعد نے بطور ہیڈ کوچ کی جبکہ محمد رفیق اور شاہزیب نواز نے کھلاڑی کی تیاری اور تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ان کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ رہنمائی نے ٹیم کو یہ کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Similar Posts