پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کو براہ راست سائن کر لیا ہے۔
دوسری جانب فرنچائز نے پرانی ٹیموں کی جانب سے ریٹین نہ کیے گئے کھلاڑیوں میں سے چار کو منتخب کر لیا۔صائم ایوب کو 12.6کروڑ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا جس کے بعد وہ لیگ کے مہنگے ترین پاکستانی کرکٹر بن گئے۔
عثمان خان کو 4.62کروڑ، عاکف جاوید کو 1.96اور معاذ صداقت کو 3.5کروڑ میں ٹیم کا حصہ بنا لیا گیا۔