امریکا اور وینز ویلا کے درمیان مغوی شہریوں کا بڑا تبادلہ

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا اور وینز ویلا کے درمیان مغوی شہریوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مطابق معاہدے کے تحت وینزویلا نے دس امریکی شہریوں کو رہا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق رہائی پانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ امریکا کی جانب سے وینزویلا کے اسی سیاسی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی افراد کی رہائی کے بدلے ایل سلواڈور نے دو سو اڑتیس وینزویلا کے شہریوں کو رہا کردیا۔

امریکہ کا ایک اور رجیم چینج کا فیصلہ، امریکی صحافی کا بڑا دعویٰ

سی بی ایس نیوز نے تین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رہا ہونے والے امریکیوں میں ایک سابق نیوی سیل، ولبَرٹ جوزف کاسٹی نیڈا بھی شامل ہیں، جنہیں گزشتہ سال ذاتی سفر کے دوران وینزویلا میں گرفتار کیا گیا تھا۔

امریکہ طویل عرصے سے اپنے شہریوں کو وینزویلا یا اس کی سرحدوں کے قریب سفر سے منع کرتا رہا ہے، کیوں کہ وہاں غیر قانونی گرفتاری کا خطرہ پایا جاتا ہے۔

صیہونی وزیر دفاع کا امریکا کے ساتھ مل کر ایرانی جوہری پروگرام تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ آج تک وینزویلا وہ ملک تھا جہاں سب سے زیادہ امریکی شہری غلط طور پر قید تھے۔ انہوں نے اس کامیابی کو صدر ٹرمپ کی قیادت اور امریکی عوام سے وابستگی کا نتیجہ قرار دیا۔ روبیو نے مزید کہا کہ وینزویلا میں غلط طور پر قید ہر امریکی اب آزاد ہے اور اپنے وطن واپس آ چکا ہے۔

Similar Posts