ایم آر آئی مشین میں 61 سالہ شخص کی موت، وجہ گلے میں پہنے لوہے کا ہار نکلا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب ایک 61 سالہ شخص کی ایم آر آئی مشین میں موت واقع ہوگئی جس کی وجہ اس کے گلے میں موجود لوہے کا ہار بتائی گئی ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق ایک 61 سالہ شخص بدھ 16 جولائی کو نیویارک کے علاقے ویسٹبری میں واقع نساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں ایک خوفناک حادثے میں ہلاک ہو گیا، جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ ایک ایم آر آئی مشین میں بری طرح دھنس گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کے گلے میں ایک میٹل کی چین موجود تھی، جو مشین کی طاقتور مقناطیسی کشش کی وجہ سے اسے اندر کی طرف کھینچ لائی۔

نساؤ کاؤنٹی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے پیش آیا، جب ایک اسکین جاری تھا اور یہ شخص اچانک ایم آر آئی روم میں داخل ہوگیا۔

ویمپائر۔۔۔؟ یونیورسٹی فٹبال کوچ نے اچھے نمبروں کیلئے طلباء سے خون مانگ لیا

رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی اسکین کے دوران تمام مریضوں کو زیورات اور دھات سے بنی اشیاء اتارنے کی ہدایت دی جاتی ہے، تاکہ کسی خطرناک حادثے سے بچا جا سکے۔ تاہم، اس شخص نے یہ احتیاطی تدابیر نظر انداز کیں۔

پولیس کے مطابق میٹل چین کے باعث مشین نے اسے اپنی جانب تیزی سے کھیچنا، جس کے نتیجے میں اسے طبی پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا۔

مرنے والے شخص کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دم توڑ گیا۔

این بی سی نیوز کے مطابق واقعے کی مزید تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں۔

دولہا نے دلہن کو شادی کے دن تالاب میں پھینک دیا، صارفین سخت برہم

ایک رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ شخص اس وقت ایم آر آئی سینٹر میں مریض کے طور پر موجود تھا یا کسی اور وجہ سے روم میں داخل ہوا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق ایک عینی شاہد نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ اندر اسکین کروانے والے کسی رشتہ دار کی چیخیں سن کر وہ شخص بے چین ہو گیا اور احتیاطی ہدایات کے باوجود روم میں چلا گیا۔

ایم آر آئی مشینیں بہت طاقتور مقناطیسی کشش پیدا کرتی ہیں، اور کسی بھی قسم کی دھات کو خطرناک انداز میں اپنی طرف کھینچ سکتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں چھوٹے دھاتی اشیاء بھی پروجیکٹائل بن سکتی ہیں، جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ مجرمانہ فعل نہیں بلکہ ایک اتفاقیہ حادثہ تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts