سینیٹ امیدواروں کی فہرست عمران خان نے جاری کی، فیصلہ حتمی ہے، عمر ایوب

0 minutes, 0 seconds Read

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست بانی تحریک انصاف نے خود جاری کی ہے اور یہ فہرست کسی مشاورت کی محتاج نہیں۔

عمر ایوب نے ہری پور کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کا فیصلہ حتمی اور غیر متزلزل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک میں اب نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ دیگر صوبوں سے بھی عوام کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔

عمر ایوب کی 10 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج، گرفتاری کا حکم

انہوں نے بتایا کہ بانی پارٹی نے اپنے وکلا اور بہنوں کے ذریعے پیغام بھیجا ہے کہ جو لسٹ انہوں نے بھیجی ہے وہی حتمی ہے۔

عمر ایوب خان نے زور دے کر کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، لہٰذا کارکنان کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

عمر ایوب کی اسپیکر سے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست

انہوں نے مزید بتایا کہ آج کے کنونشن میں تحریک تحفظ پاکستان جیسی اتحادی جماعتیں بھی شامل ہوں گی اور یہ تحریک اب تیزی سے کامیابی کی جانب بڑھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ”فتح صرف تحریک انصاف کی ہوگی“۔

Similar Posts