کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ منتقل

0 minutes, 0 seconds Read

مصطفیٰ عامر قتل کیس سماعت کے لیے ٹرائل کورٹ منتقل کر دیا گیا، اے ٹی سی کے منتظم جج نے مقدمہ انسداد دہشت گردی کورٹ نمبر سولہ میں منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت کے لیے مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) کے منتظم جج نے عدالت نمبر 16 میں منتقل کر دیا ہے۔ کیس میں ملزموں پر فرد جرم عائد کیے جانے اور ٹرائل جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو 6 جنوری کے روز مبینہ طور پر اس کے قریبی دوست ارمغان نے قتل کیا تھا۔ مقدمے میں ارمغان اور اس کے ساتھی شیراز کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق، قتل کے بعد ملزمان نے مقتول کی لاش کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے بلوچستان کے علاقے حب منتقل کیا، جہاں اسے جلانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی باقیات ملزمان کی نشاندہی پر حب سے برآمد کی گئیں۔

ملزمان نے پولیس اور میڈیا کے سامنے قتل کا اعتراف کیا، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان دینے سے انکار کر دیا۔ کیس کی سنگینی اور نوعیت کو دیکھتے ہوئے اسے انسداد دہشت گردی عدالت میں منتقل کیا گیا ہے۔

Similar Posts