غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، صیہونی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ فضائی حملوں میں درجنوں نہتے فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
ٓ
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مزید 51 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں وہ 14 افراد بھی شامل ہیں جو امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل نے اس بار کیلوں سے بھرے خطرناک ڈرونز کا استعمال کیا، جس سے شدید نوعیت کے زخمی سامنے آئے ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید
دیرالبلاح میں غذائی قلت کا ایک اور المناک واقعہ رپورٹ ہوا جہاں ایک اور معصوم بچہ بھوک سے شہید ہوگیا۔
اس طرح بھوک اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 69 تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر تین میں سے ایک فلسطینی کئی دنوں سے بھوکا ہے، جبکہ ہزاروں افراد بدترین قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید
وزارت صحت غزہ کے مطابق جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہدا کی مجموعی تعداد 58,667 تک پہنچ چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔