وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا چکوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی دورہ

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، مریم نواز نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے 10، 10 لاکھ روپے فی کس مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے چکوال کو جہلم سے منسلک کرنے والے اہم ڈھمن برج کا فضائی جائزہ بھی لیا اور اس کی جلد از جلد مرمت و بحالی کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے سیلابی پانی کی نکاسی کے عمل اور انتظامات کا مشاہدہ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس چکوال میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

مریم نواز نے چکوال کے مزید 6 پلوں اور سڑکوں کی مرمت جلد مکمل کرنے اور آئندہ ممکنہ بارشوں سے قبل کچے مکان خالی کرانے کا حکم دے دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سیلاب کے باعث ڈوبنے، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، تاہم حکومتی اداروں کا بروقت رسپانس قابل تعریف ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث رین ایمرجنسی نافذ

پورا پنجاب ڈوب رہا ہے، مریم نواز کا فوکس صرف لاہور پر ہے، ملک احمد بچھر

وزیراعلیٰ پنجاب نے سول ڈیفنس فورس کو دوبارہ فعال کرنے کی بھی ہدایت کی اور عمارتوں و فصلوں کے نقصانات سے متعلق رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔

دورے کے دوران و رکن قومی اسمبلی نصیر احمد عباس اور مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں اور اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Similar Posts