کرکٹ شائقین کے لیے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آج شیڈول پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع ہائی وولٹیج مقابلہ سابق بھارتی کھلاڑیوں کے انکار کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ میچ برطانوی شہر برمنگھم میں ہونا تھا، تاہم سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے پاکستانی لیجنڈز کے ساتھ کھیلنے سے انکار نے ٹورنامنٹ پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
پاکستان لیجنڈز کے میڈیا منیجر نے آج نیوز سے گفتگو میں میچ کی منسوخی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی اور جانب دار رویے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق بھارتی کرکٹرز نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کر دیا۔
بیٹنگ کے دوران احمقانہ غلطی کی وجہ سے بھارتی خاتون کرکٹر شدید تنقید کی زد میں
ذرائع کے مطابق ہربھجن سنگھ، یووراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، سریش رائنا اور شیکھر دھون جیسے سابق بھارتی کھلاڑیوں نے کھلے عام پاکستان کے خلاف نفرت آمیز رویہ اپنایا اور پاکستان لیجنڈز کے ساتھ میدان میں اترنے سے صاف انکار کر دیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے منتظمین نے وضاحت کی ہے کہ باقی تمام میچز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ شاہین کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج کا میچ منسوخ ہونے پر ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے گی۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف بول پڑے
میچ کی منسوخی پر پاکستانی شائقینِ کرکٹ نے شدید مایوسی اور بھارتی رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کھیل کے میدان میں اس طرح کی سیاست کو افسوسناک قرار دیا جا رہا ہے۔