پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے انڈر-16 والی بال ٹیم کو 82 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ایس بی کے مطابق تاریخی فتح پر ہر کھلاڑی کو 6 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔
پی ایس بی کا کہنا ہے کہ 12 رکنی اسکواڈ کو مجموعی طور پر 72 لاکھ کیش ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست
ترجمان پی ایس بی نے کہا کہ ٹیم کے کوچ کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جبکہ کیش ایوارڈ آئندہ چند روز میں دیے جائیں گے۔
ترجمان پی ایس بی نے مزید کہا کہ کیش ایوارڈز کے حصول کے لئے ضروری دستاویزات مکمل ہونی چاہئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایشیا انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تھائی لینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن ایران کو دو کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دی۔