وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسپیکرکے پی اسمبلی نےسازش کے تحت ارکان کوحلف سے روکا، پی ٹی آئی کی سیاسی غلطی کا فائدہ دوسری جماعتوں کو ہوا ہے، سینیٹ الیکشن کو روکنا بہت بڑا آئینی جرم ہے
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بارش سے چند مقامات پر نقصان ضرور ہوا لیکن انتظامیہ نے بروقت اور بہترین انداز میں کام کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی اور قانونی غلطیوں کا سب سے زیادہ نقصان خود اسی کو ہوا ہے، جس کا فائدہ دوسری جماعتوں نے اٹھایا۔
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا مقصد سیاسی مقبولیت کا حصول اور مسلم دشمنی ہے، طلال چوہدری
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سینیٹ کے ٹکٹ ارب پتی افراد کو دیتی رہی ہے اور اب اپنی نااہلی کے باعث مخصوص نشستیں کھو چکی ہے۔
طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے بغاوت کے خدشے سے بچنے کے لیے کورم کا بہانہ بنایا اور جان بوجھ کر اسمبلی اجلاس کو ناکام بنایا تاکہ اپوزیشن کا راستہ روکا جا سکے۔
چیئرمین سی ڈی اے کی مخالفت اور دفاع پر شازیہ مری اور طلال چوہدری آمنے سامنے
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہستان میں اربوں روپے کا کرپشن اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں بڑی رقوم برآمد کی گئی ہیں، اور خود پی ٹی آئی کے لوگ اس کرپشن کا اعتراف کر رہے ہیں۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ صوبائی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن نہ ہو، مگر یہ آئینی و جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔