لندن: پرفارمنس کے اختتام پر اسٹیج اداکار نے فلسطین کا پرچم تھام لیا، ویڈیو وائرل

0 minutes, 1 second Read

لندن کے رائل اوپرا ہاؤس میں اداکار نے اسٹیج پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم لہرادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹیج ڈرامے کے اختتام پر تالیوں کی گونج میں شائقین سے داد وصول کرتے فنکار نے پرچم لہرایا۔

رپورٹ کے مطابق عملے کے ایک شخص نے پرچم چھیننے کی کوشش بھی کی تاہم کامیاب نہ ہوسکا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اوپرا ہاؤس کے ترجمان نے اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرچم لہرانا فنکار کی جانب سے اچانک اور غیر مجاز اقدام تھا۔ اس کی منظوری ادارے نے نہیں دی، اور یہ ہمارے سیاسی غیرجانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پرچم اکثر ان مظاہروں میں نظر آتے ہیں جو غزہ میں جاری جنگ کے دوران فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد کیے جاتے ہیں۔

برطانیہ میں فلسطین ایکشن گروپ پر پابندی کے خلاف احتجاجی ریلی، 63 افراد گرفتار

بی بی سی سے بات کرنے والے بعض حاضرین نے بتایا کہ مظاہرے کے دوران کچھ بوئنگ (ہوٹنگ) بھی سنی گئی، اگرچہ مجموعی طور پر سامعین کی جانب سے تالیوں کی آواز آتی رہی۔

لندن سے تعلق رکھنے والی مگدالینی لیوسا نے اسے ایک نہایت مؤثر لمحہ قرار دیا اور مظاہرہ کرنے والے فنکار کو ”بہادر“ قرار دیا۔

Similar Posts