آزاد کشمیر بھر میں پولیس اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال کر دی ہے۔ پولیس نے تھانوں، چوکسی مراکز اور دیگر اہم مقامات پر ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا، جس کے باعث سکیورٹی کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار اپنے الاؤنسز میں اضافے سمیت دیگر مالی و انتظامی مطالبات پر مشتمل 10 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ اہلکاروں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔
پولیس کی اس اجتماعی کارروائی سے نہ صرف امن و امان کی صورتحال متاثر ہو رہی ہے بلکہ عوام کو بھی قانونی معاملات کے حل میں دشواری کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔