میو ہسپتال سے اغواء ہونیوالی بچی بحفاظت بازیاب/خاتون ملزمہ گرفتار*

انچارج انویسٹی گیشن اور ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے خاتون ملزمہ رابعہ کو گرفتار کرکے بچی بازیاب کروا لی،

خاتون ملزمہ چند روز قبل میو ہسپتال کی بچہ وارڈ سے بچی کو اغواء کر کے لے گئی تھی، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی

ملزمہ کی ڈیڑھ سال قبل دوسری شادی ہوئی تھی، لوگوں کو دکھانے کے لیے بچی کو اغواء کیا، ملزمہ رابعہ

خاتون ملزمہ کو سی سی ٹی کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کر کے بچی بازیاب کروایا گیا، ایس پی فرحت عباس

بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیموں کی محنت سے بچی کی بازیابی اور ملزمہ کی گرفتاری عمل میں آئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

ملزمہ اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، ایس ایس پی محمد نوید

معصوم بچوں کے اغواء کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان،

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *