راولپنڈی: لین دین تنازع پر والد کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت سنادی گئی

راولپنڈی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے عبدالباسط کو والد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت مع 1 لاکھ روپے ہرجانے کی  سزا سنائی۔

واقعہ کا مقدمہ فروری 2025 تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر  عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔

مجرم کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش۔

Similar Posts