اسٹوکس سمیت 3 انگلش کرکٹرز پر آئی پی ایل کے دروازے بند

آئی پی ایل نے بین اسٹوکس سمیت 3 انگلش کرکٹرز پر اپنے دروازے بند کردیے۔

ذرائع کے مطابق ضوابط کی رو سے تینوں پلیئرز آئندہ برس کی لیگ کے منی آکشن میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔

اسٹوکس رواں برس میگا آکشن کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے تھے لہذا وہ آئندہ برس کے منی آکشن میں بھی شریک نہیں ہوسکتے۔

ہیری بروک نے 2025 میں آخری لمحات میں ذاتی وجوہات کے سبب اپنا نام واپس لے لیا تھا اس لیے وہ بھی اہل نہیں رہے۔

اسی طرح جیسن روئے 2025 کیلیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے اور 2024 میں بھی باہر ہوگئے تھے جس کے باعث  وہ بھی آکشن میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی آئی پی ایل پر پی ایس ایل کو ترجیح دے چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Similar Posts