12 دن میں 4 کلو وزن کم کریں، حکیم صاحب نے حیران کن نسخہ بتادیا

0 minutes, 0 seconds Read

لاکھوں لوگ موٹاپے اور جسم کی اضافی چربی سے شدید پریشان ہیں۔ بےشمار ڈائٹ پلانز، مہنگے علاج اور گھریلو نسخے آزمانے کے باوجود بھی وزن کم نہیں ہوتا، بلکہ بعض اوقات مزید بڑھ جاتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے لیے کسی مؤثر، آسان اور قدرتی طریقے کی تلاش میں ہیں تو یہ نسخہ آپ کے لیے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ نہ صرف جسم کی اضافی چربی پگھلانے میں مدد دیتا ہے بلکہ پیٹ، کولہے، رانیں، گردن، ڈبل چن اور بازوؤں پر جمع شدہ چربی سے نجات دلانے میں بھی مددگارثابت ہوسکتا ہے۔

آج نیوز کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں حکیم شاہ نذیر نے مٹاپا اور جسم سے زائد چربی ختم کرنے کا قدرتی اجزاء سے تیار کردہ مؤثر نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ قدرتی اجزاء سے تیار نسخہ 12 دن میں 4 کلو تک وزن کم کرسکتا ہے،

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے آپ کو جو اجزاء درکار ہیں وہ یہ ہیں،

السی کے بیج 100 گرام

زیرہ سفید 100 گرام

برگِ صنوبر کے پتے 100 گرام

ان تینوں اجزاء کو صاف کرلیں، اور اچھی طرح مکس کرکے باریک پاؤڈر بنالیں۔

اس سفوف کو ایک چائے کا چمچ صبح کھانے سے پہلے پانی کے ساتھ لیں اور ایک چائے کا چمچ شام کھانے سے پہلے پانی کے ساتھ لیں۔ دن میں صرف دو مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

اسکے ساتھ ہی ہمیشہ تھوڑی سی بھوک رکھ کر کھائیں، زیادہ نہ کھائیں۔ روزانہ کم از کم آدھے گھنٹے کی واک کریں، اور واک میں یہ عمل یاد رکھیں کہ ایک منٹ میں 62 قدم چلیں۔ کھانے سے 2 گھنٹے پہلے واک کریں اور کھانے کے بعد 40 سے 50 قدم ضرور چلیں۔ آپ دیکھیں گے کہ 2 سے 3 دن میں تقریباً 1 کلو وزن کم ہوتا محسوس کریں گے، اور 12 سے 13 دن میں 4 کلو تک وزن کم ہوسکتا ہے۔

چہرے کی سوجن اور فیٹی لیور کا علاج

کچھ لوگ صبح اٹھتے ہیں تو ان کا چہرہ سوجا ہوا ہوتا ہے، جو زیادہ تر فیٹی لیور یا ڈپریشن کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ حکیم شاہ نذیر نے اس کے لیے ایک خاص قہوہ تجویز کیا ہے جو نہ صرف چہرے کی سوجن کم کرے گا بلکہ وزن بھی کم کرے گا اور فیٹی لیور کو کنٹرول میں لائے گا۔

انہوں نے نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ، کہتے ہیں نا کہ چائے پئیں اور وزن کم کریں اور ایک اور بہترین عمل بتایا،

• مکو دانہ ایک چائے کا چمچ

• لیمن گراس 2 ٹکڑے

• مِرغیض بوٹی

یہ تینوں چیزیں سوا کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں بس قہوہ تیار ہے، اسے آپ ایک کپ صبح ایک کپ رات کو بنا کر پیئیں۔ یہ آپ 2 مہینے استعمال کریں اپنا فیٹی لیور چیک کریں اب وہ کنٹرول میں ملے گا اس کے علاوہ وزن بھی کم ہوگا اور سوجن جو ہوجاتی ہے ہاتھ پیروں اور چہرے پر یہ نسخہ اس کو بھی ختم کرے گا

یہ دونوں نسخے قدرتی اور مفید ہیں، جو وزن کم کرنے، جسم کی چربی گھٹانے اور صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ آپ ان کو اپنی روزمرہ کی روٹین میں شامل کرکے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم کسی بیماری کے زیرِ علاج مریض اور افراد اپنے معالج کے مشورے کے بعد استعمال کریں۔

Similar Posts