کراچی: قائدآباد میں تیز رفتار کار کی ٹکر، بچہ جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے قائد آباد گرین سٹی کے قریب راہگیروں کو بچانے کے دوران کار بے قابو ہو گئی پیچھے سے آنے والی ریڈ بس اور چنگچی رکشے کی ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار راہ گیر کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی پیپلز ریڈ بس کار میں جا گھسی جس کے بعد چنگچی رکشہ بس سے ٹکرا گیا۔

کراچی: عید کی خریداری کیلئے جانے والے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کار کی ٹکر سے جاں بحق

کراچی: کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، ملزم نے افطاری کے وقت گانے چلا رکھے تھے، عینی شاہدین

ریسکیو ذرائع کے مطابق عقیل کے حادثے میں جاں بحق بچہ 5 سالہ عقیل، چنگچی رکشے میں سوار تھا جبکہ اس کے چار بہن بھائی بھی رکشے میں موجود تھے وہ بھی حادثے میں زخمی ہوئے۔

زرائع کے مطابق چنگچی میں مجموعی طور پر 7 بچے سوار تھے جن میں 3 بچیاں اور 4 لڑکے شامل تھے۔ تمام زخمیوں اور متوفی بچے کی لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts