سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر 83 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

0 minutes, 0 seconds Read

سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر 83 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے، میاں اظہرکافی عرصے سے علیل تھے، وہ 1990 سے 1993 تک گورنر پنجاب رہے۔ 20211 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اس وقت وہ لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن تھے۔

میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی تھے، میاں اظہر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987ء سے 1991ء تک لاہور کے میئر رہے جب کہ1990 ءسے 1992ء تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے.

اُن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی اور بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق میں شامل ہو گئے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا سابق گورنر میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ افسوس

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی صوبہ پنجاب کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

گورنر پنجاب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Similar Posts