خیبرپختونخوا بارشیں: 24 گھنٹوں میں مزید 13 افراد جاں بحق، بونیر کا واحد بکجلی گھر ڈوب گیا

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں دو سگے بھائیوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 9 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

حالیہ بارشوں سے ضلع بونیر کا واحد بجلی گھر زیر آب آ گیا، جس کے باعث پورے ضلع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ پیر بابا خوڑ میں سیلابی ریلے کے باعث نشیبی علاقوں کو زیر آب آنے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے جبکہ ملاکنڈ بٹ خیلہ میں بھی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے متاثر ہوئے ہیں، جس سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پھر موسلادھار بارش، ریلے قبریں بہا لے گئے، اسٹیڈیم تالابوں میں تبدیل

مردان کی تحصیل رستم میں علی گاؤں اور حمزہ کوٹ کو آپس میں ملانے والا پل دریا برد ہو گیا، جس کے بعد دونوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ مقامی افراد کو نقل و حرکت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر رکھا ہے اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Similar Posts