ملک بھر میں بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، پنجاب کے کچھ شہروں میں فلڈنگ کا خطرہ برقرار

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر میں بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی سطح نارمل ہے اور فی الحال سیلاب کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ تاہم، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی سطح نارمل ہے اور فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ موجود نہیں۔

دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر پانی کی سطح نچلے درجے پر برقرار ہے جبکہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 58 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 57 ہزار 800 کیوسک ہے۔

واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح 51 فیصد اور تربیلا ڈیم میں 79 فیصد ہے۔ پنجاب کے بیشتر دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کا بہاؤ بھی نارمل ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

مریم نواز کا سیلابی ریلے سے بچاؤ کے لیے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ننکانہ صاحب اور دیہات کا ڈھائی گھنٹے دورہ کیا، انھوں نے سیلابی ریلے سے بچاؤ کے لیے دو فلڈ ڈرین بنانے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے سڑکوں سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کی بھی ہدایت کردی۔ شہر کی بیوٹی فکیشن کا پلان دو ہفتے میں طلب کرلیا۔

وزیراعلیٰ نے الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے ، روٹی کے نرخ کنٹرول کرنے اور کلینک آن ویل کی تعداد بڑھانے کا بھی حکم دیا، مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ گھروں اور زرعی اراضی کا معائنہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی اور انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔

Similar Posts